16 جولائی 2014 - 09:50
افغانستان: پکتیا ميں خودکش دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد90 ہوگئی + تصویر

افغانستان کے صوبے پکتیا میں خود کش کار بم حملے میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق افغان فوج کے ایک کمانڈر نے کہا ہے کہ افغانستان کے مشرقی صوبے پکتیا میں خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی بازار میں لاکر دھماکے سے اڑا دی جس کے نتیجے میں 90 افراد ہلاک اور دسیوں دیگر زخمی ہوگئے، زخمیوں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا جبکہ چند عمارتیں منہدم ہوگئیں۔ اس سے قبل کابل میں سڑک کنارے نصب، دھماکا خیز مواد کے پھٹنے سے صدر حامد کرزئی کے میڈیا آفس کے 2 ملازمین ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے اس حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے اس دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔


.......

/169